12 جنوری 2014 - 20:30
جنیوا مذاکرات میں امریکہ نے شامی مسلح باغیوں سے شرکت کی اپیل کی ہے

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے شام میں مسلح باغیوں کی اتحادی تنظیم سے 22 جنوری کو سوئیزرلینڈ میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس اور اس کے بعد جنیوا میں امن مذاکرات میں شریک ہونے کی اپیل کی ہے۔

ابنا: پیرس میں نام نہاد دوستان شام ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد کیری نے کہا کہ مذاکرات میں شریک ہونا تمام فریقوں کے لیے اعتماد کی آزمائش پر پورا اترنے کا درجہ رکھتا ہے۔

مغربی ممالک کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ نام نہاد ’شامی قومی اتحاد‘ نے کہا ہے کہ وہ رواں ہفتے کے آخر تک اس بات کا فیصلہ کرے گا کہ آیا 22 جنوری کی بات چیت میں شرکت کی جائے یا نہیں۔

نام نہاد ’شامی قومی اتحاد‘ کے راہنماؤں کو امن مذاکرات کے لیے شام کے صدر بشار الاسد کے نمائندوں کے ساتھ مذاکرات میں تحفظات ہیں۔

دوسری جانب شام کے صدر نے کہا ہے کہ حکومتِ شام مذاکرات میں شرکت کرے گی، تاہم ان کا کہنا تھا کہ صرف شام کے عوام ہی اپنے ملک کے مستقبل کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔

.......

/169